Dil haqiqat khoon ka anso rora ha

دل حقیقت میں خون کے آنسو رو رہا ہے۔۔۔ نیدرلینڈ میں گریٹ وائلڈر کی زیرنگرانی نعوذباللہ نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تصویری کارٹون مقابلے کا انعقاد ہورہا ہے۔۔۔ یہ الفاظ لکھتے ہوئے بھی دل غم سے اور آنکھیں آنسوؤں سے بھر رہی ہیں۔۔۔ یہ تصور کرتے ہوئے بھی دل پھٹ رہا ہے کہ وہ حضور نبی کریم رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو نہ صرف اس دنیا میں ہمیں نہیں بھولے بلکہ آخرت میں بھی نہیں بھولیں گے جو اپنوں اور غیروں  سب کے لیے سراپا رحمت ہیں، اور وہ ناپاک لوگ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تصویری کارٹون بنانے کے لیے اپنے قلم چلا رہے ہوں گے۔۔۔

خدارا کم از کم صرف ان دنوں میں ہی اپنے ذاتی اور سیاسی اختلافات بھلا کر صرف اس موضوع کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جائے اور نہ صرف حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا جائے کہ نہ صرف نیدر لینڈ سے سفارتی تعلقات منسوخ کرے بلکہ حکومت پاکستان بھی تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرکے نیدر لینڈ کے سفیروں کو اپنے اپنے ملک سے بیدخل کرنے اور نعوذباللہ یہ مقابلہ ہونے کی صورت میں تمام اسلامی ممالک کے نیدر لینڈ سے ہر قسم کے سفارتی تعلقات مستقل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرے۔۔۔

اپنا احتجاج بھرپور طریقے سے پھیلائیں۔۔ یاد رکھیں ہمارے ہاتھ میں صرف نیت اور کوشش ہے۔۔ کامیابی دینا اللہ کا کام ہے

Comments

Popular posts from this blog

The Night Witches: The All-Female World War II Squadron That Terrified The Nazis

Karachi: Stampede breaks out during distribution of BISP funds

CBS ex-CEO won’t get severance after sexual misconduct claims