Posts

Showing posts with the label sports

Multan crash out as Usman Shinwari, Umer Khan take Karachi home psl 4 2019 | Not coming slow

Image
Usman Shinwari's four-for knocked out Multan Sultans  ABU DHABI: Usman Shinwari's four-for and Umer Khan's three-wicket haul knocked Multan Sultans out of the ongoing Pakistan Super League tournament on Monday.  Karachi Kings beat the Shoaib Malik-led team by five wickets, after restricting them to 118-7 and chasing down the target with four balls remaining.  Multan managed only two wins from their nine matches so far.  Cricingif ✔ @_cricingif WATCH: Fall of wickets in the match between @ KarachiKingsARY and @ MultanSultans at @ thePSLt20 Ball-by-ball highlights http:// cricingif.com/match/5781   # MSvKK # PSL2019 # KhelDeewanoKa # CricketForAll # PEL # ChangeYourLife 160 1:10 AM - Mar 5, 2019 See Cricingif's other Tweets Twitter Ads info and privacy Youngster Mohammad Ilyas' three wickets and Mohammad Abbas' two-for went in vain as Liam Livingstone's half-century off 42 balls overshadowed Multan's bowling efforts in Abu Dhabi. Colin Ingra...

ویرات کوہلی کو 'کڑک ناتھ چکن' کھانے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟

Image
 ویرات کوہلی اِن دنوں آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک زرعی تحقیقی سینٹر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 'گرلڈ چکن' کے بجائے 'کڑک ناتھ چکن' کھائیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس گوراو کپور کے ایک یوٹیوب شو 'بریک فاسٹ وِد چیمپیئن' میں ویرات کوہلی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ دوپہر کے کھانے میں گرلڈ چکن اور میشڈ پوٹاٹوز (میش کیے گئے آلو) کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ شاید اسی انٹرویو کو سننے کے بعد مدھیا پردیش کے زرعی تحقیقی سینٹر کرشی وگیان کیندر نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور ویرات کوہلی کے نام ایک خط لکھ ڈالا۔ اپنے خط میں سینٹر نے لکھا کہ 'میڈیا رپورٹس  سے معلوم ہوا ہے کہ ویرات کوہلی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی گرلڈ چکن کھاتے ہیں، لیکن اس میں کولیسٹرول اور فیٹس کی زیادتی کی وجہ سے آپ اس کا استعمال ترک کردیں'۔ سینٹر نے مزید لکھا کہ 'کڑک ناتھ چکن میں کولیسٹرول اور فیٹس کی مقدار کم اور پروٹین اور آئرن کی خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں، لہذا آپ اور ٹیم کے ارکان اپنی چکن کی ضروریات کڑک ناتھ چکن کے ذر...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

Image
کوئنٹن ڈی کوک نصف سنچری اسکور کر کے وکٹ پر موجود ہیں۔ فوٹو: کرکٹ جنوبی افریقا نیو لینڈز: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 382 رنز بنا لیے ہیں اور میزبان ٹیم کی پاکستان پر برتری 205 رنز ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ اور تھیونس ڈی بریون نے 123 رنز سے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو آملہ اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 24 رنز پر محمد عباس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ جس کے بعد ڈی بریون اور کپتان فاف ڈپلوسی نے چوتھی وکٹ پر اسکور کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا مجموعہ 149 تک پہنچا تو ڈی بریون کی اننگز بھی اختتام پذیر ہوئی، انہیں شاہین شاہ نے آؤٹ کیا۔ کپتان فاف ڈوپلیسی اور ٹیمبا باووما نے پانچویں وکٹ کے لیے 156 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستانی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔ باووما 75 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ ڈوپلیسی بھی 103 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا شکار بنے، ان کا کیچ بھی سرفراز احمد نے ہی تھاما۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو کوئنٹن ڈی کوک 55 اور فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ فوٹو...

اسٹار فٹبالر کاکا اور لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے

Image
سپر اسٹار کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے —. فوٹو فائل فٹبال کے دو عالمی اسٹار کاکا اور لوئیس فیگو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو  10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد وہ کراچی اور لاہور میں مداحوں سے ملیں گے اور ورلڈ سوکر اسٹارز کا افتتاح بھی اعلان کریں گے۔ ورلڈ سوکر اسٹارز کے دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے ۔   کاکا اور فیگو نے پاکستانی مداحوں کے نام ویڈیو پیغامات بھی بھیجے ہیں۔  کاکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے لیے کافی خوش ہیں وہ یہاں آکر فٹبال کا نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کریں گے جب کہ فیگو کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان آئیں گے، امید ہے کہ 22 کروڑ والی آبادی والے ملک میں فٹبال کا اچھا ٹیلنٹ ملے گا۔  کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او کنور احمر کا کہنا ہے کہ دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت امیج جائے گی۔

امام مسجد کی بیٹی کیلئے پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز

Image
صاحب اسراء پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے صرف 100 میٹر ہی نہیں بلکہ 200 اور 400 میٹر ریس میں بھی سونے کے تمغے حاصل کئے— فوٹو: اسکرین گریب کھیل سے جنون کی حد تک لگاؤ اور ٹیلنٹ ہو تو کھلاڑی منزل پا ہی لیتا ہے، فیصل آباد کے امام مسجد کی بیٹی صاحب اسراء نے اس بات کو عملی طور پر سچ کردکھایا ہے۔ صاحب اسراء پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے صرف 100 میٹر ہی نہیں بلکہ 200 اور 400 میٹر ریس میں بھی سونے کے تمغے حاصل کئے۔ پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ صاحب اسراء نے ڈھائی ماہ پہلے نہ صرف سو بلکہ دو اور چار سو میٹرریس میں بھی طلائی تمغے حاصل کیے۔ صاحب اسراء کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ان کے والد قاری عالم خان مسجد کے پیش امام ہیں۔ قاری عالم خان کا کہنا ہے کہ بیٹی کو دوڑنے کا جنون تھا وہ بہت محنت کرتی ہے، جو بیٹے کیلئے سوچتا ہوں وہی بیٹی کیلئے کیا۔ صاحب اسراء نے اسکول کے زمانے سے ہی ایتھلیٹکس کے کھیل کا انتخاب کیا، ڈسٹرکٹ، صوبائی اور قومی سطح کے بعد اسلامک گیمز اور سیف گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ اسراء نے سو میٹر کا فاصلہ 11 اعشاریہ صفر چھ سکینڈز میں طے کرنے کا ا...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 41 رنز کا ہدف

Image
اسد شفیق اور شان مسعود کے درمیان 132 رنز کی شراکت ہوئی۔ فوٹو: کرکٹ جنوبی افریقا کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور گرین کیپس نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 41 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا لیکن امام الحق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 6 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق کی طرح آؤٹ آف فارم اظہر علی بھی 13 گیندوں پر 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تیسری وکٹ کے لیے شان مسعود اور اسد شفیق کے درمیان 132 رنز کی شراکت نے جنوبی افریقا کی برتری کو ختم کرنے میں پاکستان کی کچھ مدد کی۔ شان مسعود 159 کے مجموعی اسکور پر 61 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہو گئے۔ اپنے پارٹنر کے آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 88 رنز بنا کر فلینڈر کا شکار بن گئے۔ اوپر کی پوزیشن پر مسلسل ناکام ہونے والے فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا تجربہ کیا گیا جو ناکام ثابت ہوا اور فخر زمان انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ربادا کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کی...

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 45 رنز سے شکست دے دی

Image
کیویزٹیم کے 372 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان سری لنکن ٹیم 326 رنز بناسکی۔ فوٹو: اے ایف پی ماؤنٹ مونگانوائے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ بے اوول گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کی گئی تاہم مقررہ اوور میں مہمان ٹیم 326 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کشال پریرا نے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 86 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نروشن ڈکویلا 76، گنشکا گناتھیلاکا 43 اور کشال مینڈس 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمس نیشام نے 3، ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی اور لوکی فرگوسن نے 2،2 جب کہ میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 139 گیندوں پر 138 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 73 اور روس ٹیلر 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جیمس نیشام ک...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: ٹیم سلیکشن پر سرفراز اور کوچ مکی آرتھر میں ٹھن گئی

Image
کوچ مکی آرتھر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں محمد رضوان کو کھیلانے کے خواہش مند ہیں، ذرائع— فوٹو:فائل  کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم سلیکشن پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر میں ٹھن گئی۔ ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے اسد شفیق کو ڈراپ کرنے سے انکار کردیا ہے اور کپتان کو سینئیر کھلاڑیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کوچ مکی آرتھر اظہر علی اور اسد شفیق سے دوبارہ بات کرنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور مکی آرتھر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں محمد رضوان کو کھیلانے کے خواہش مند ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کوچ اور کپتان کے درمیان گلے شکوے دور کرادیے یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر جذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر کھلاڑیوں سے شدید جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا تھا۔ مکی آرتھر اس قدر غصے میں تھے کہ انہوں نے تمام اخلاقی حدود پار کردی تھیں اور ڈریسنگ روم میں چیزیں اٹھا کر پھینک دی تھیں۔ چیئرمین پی سی بی نے ٹیم مینی...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان

Image
 پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ افغانستان بھی کوالیفائی کرنے والوں میں شامل۔ فوٹو: فائل دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی رینکنگ  میں شامل ابتدائی 8 ٹیمیں 2020  میں آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرچکی ہیں جب کہ بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کو کوالیفائی میچز کھیلنا ہوں گے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی تصدیق 31 دسمبر 2018 تک کی رینکنگ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔  سپر 12 مرحلے میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان سرفہرست ہے جس کے بعد بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔  سابق چیمپئن اور تین مرتبہ فائنل کھیلنے والی سری لنکن ٹیم براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں رینکنگ میں بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن پر ہیں اس لیے انہیں دیگر ٹیموں کے ساتھ 2020 میں ہی کوالیفائی میچز کھیلنا ہوں ...