نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 45 رنز سے شکست دے دی




کیویزٹیم کے 372 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان سری لنکن ٹیم 326 رنز بناسکی۔ فوٹو: اے ایف پی
ماؤنٹ مونگانوائے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
بے اوول گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کی گئی تاہم مقررہ اوور میں مہمان ٹیم 326 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
کشال پریرا نے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 86 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نروشن ڈکویلا 76، گنشکا گناتھیلاکا 43 اور کشال مینڈس 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمس نیشام نے 3، ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی اور لوکی فرگوسن نے 2،2 جب کہ میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 139 گیندوں پر 138 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 73 اور روس ٹیلر 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جیمس نیشام کی دھواں دھار بیٹنگ بھی سب کی توجہ کا مرکز رہی، انہوں نے ایک ہی اوور میں 5 چھکے اور ایک چوکا لگایا اور مجموعی طور پر 13 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔
میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مارٹن گپٹل کو 'مین آف دی میچ' کے اعزاز سے نوازا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

The Night Witches: The All-Female World War II Squadron That Terrified The Nazis

Karachi: Stampede breaks out during distribution of BISP funds

CBS ex-CEO won’t get severance after sexual misconduct claims