اسٹار فٹبالر کاکا اور لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے


سپر اسٹار کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے —. فوٹو فائل
فٹبال کے دو عالمی اسٹار کاکا اور لوئیس فیگو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو  10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد وہ کراچی اور لاہور میں مداحوں سے ملیں گے اور ورلڈ سوکر اسٹارز کا افتتاح بھی اعلان کریں گے۔
ورلڈ سوکر اسٹارز کے دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے ۔  
کاکا اور فیگو نے پاکستانی مداحوں کے نام ویڈیو پیغامات بھی بھیجے ہیں۔
 کاکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے لیے کافی خوش ہیں وہ یہاں آکر فٹبال کا نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کریں گے جب کہ فیگو کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان آئیں گے، امید ہے کہ 22 کروڑ والی آبادی والے ملک میں فٹبال کا اچھا ٹیلنٹ ملے گا۔
 کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او کنور احمر کا کہنا ہے کہ دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت امیج جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

Ishaq Dar expects IMF deal in next 24 hours

CBS ex-CEO won’t get severance after sexual misconduct claims

Karachi: Stampede breaks out during distribution of BISP funds