ماہرہ خان کے فریج پر کیا چسپاں ہے



FEBRUARY 13, 2019
 
an image
پاکستان کی خوب رو اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ اداکار گووندا سے اس قدر متاثر ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر کے فریج پر گووندا کی تصویر کے ساتھ لکھے ان کی مشہور فلم کے لکھے الفاظ والا مقناطیس چسپاں کر رکھا ہے۔

مقناطیس پر گوندا کے مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ لگی ہوئی تصویر کے ساتھ واضح الفاظ میں لکھا ہوا ہے کہ ــ’’تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں‘‘یہ لائن ان کی مشہور فلم ڈیوڈ دھون فلم کولی نمبر 1 کے گانے سے ہے۔
ماہرہ نے ساتھ میں لکھا، 'یہ گھر کے فریج پر لگا ہوا میرا پسندیدہ ترین میگنیٹ ہے۔
ماہرہ کی اس پوسٹ پر اداکارہ متھیرا اور بھارتی ٹینس اسٹار سمیت متعدد مداحوں نے بھی کافی دلچسپ تبصرے کیے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2016 میں شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم 'رئیس کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

چند روز قبل ماہرہ خان نے ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف اے)میں بھی شرکت کی جہاں انہیں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شاندار اداکاری کے باعث بین الاقوامی اعزازسے بھی نوازا گیا۔
دوسری جانب ماہرہ خان ان دنوںمولا جٹ کے نام سے دوبارہ بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی مقبولیت کا سفر پاکستانی ڈرامے ہمسفر سےہواجس کے بعد انہوں نے پاکستانی فلم ’بول‘ اور ’ورنہ‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

Popular posts from this blog

The Night Witches: The All-Female World War II Squadron That Terrified The Nazis

Karachi: Stampede breaks out during distribution of BISP funds

CBS ex-CEO won’t get severance after sexual misconduct claims