Posts

ٹورینس: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

Image
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فوٹو: فائل غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹورینس کے گیبل بولنگ ہاؤس میں پیش آیا جہاں رات میں مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 4 کو زخمی کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ گیبل بولنگ ہاؤس کے اطراف پیش آیا تاہم حملہ آوروں کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس نے عوام کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ویرات کوہلی کو 'کڑک ناتھ چکن' کھانے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟

Image
 ویرات کوہلی اِن دنوں آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک زرعی تحقیقی سینٹر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 'گرلڈ چکن' کے بجائے 'کڑک ناتھ چکن' کھائیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس گوراو کپور کے ایک یوٹیوب شو 'بریک فاسٹ وِد چیمپیئن' میں ویرات کوہلی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ دوپہر کے کھانے میں گرلڈ چکن اور میشڈ پوٹاٹوز (میش کیے گئے آلو) کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ شاید اسی انٹرویو کو سننے کے بعد مدھیا پردیش کے زرعی تحقیقی سینٹر کرشی وگیان کیندر نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور ویرات کوہلی کے نام ایک خط لکھ ڈالا۔ اپنے خط میں سینٹر نے لکھا کہ 'میڈیا رپورٹس  سے معلوم ہوا ہے کہ ویرات کوہلی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی گرلڈ چکن کھاتے ہیں، لیکن اس میں کولیسٹرول اور فیٹس کی زیادتی کی وجہ سے آپ اس کا استعمال ترک کردیں'۔ سینٹر نے مزید لکھا کہ 'کڑک ناتھ چکن میں کولیسٹرول اور فیٹس کی مقدار کم اور پروٹین اور آئرن کی خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں، لہذا آپ اور ٹیم کے ارکان اپنی چکن کی ضروریات کڑک ناتھ چکن کے ذر...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

Image
کوئنٹن ڈی کوک نصف سنچری اسکور کر کے وکٹ پر موجود ہیں۔ فوٹو: کرکٹ جنوبی افریقا نیو لینڈز: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 382 رنز بنا لیے ہیں اور میزبان ٹیم کی پاکستان پر برتری 205 رنز ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ اور تھیونس ڈی بریون نے 123 رنز سے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو آملہ اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 24 رنز پر محمد عباس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ جس کے بعد ڈی بریون اور کپتان فاف ڈپلوسی نے چوتھی وکٹ پر اسکور کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا مجموعہ 149 تک پہنچا تو ڈی بریون کی اننگز بھی اختتام پذیر ہوئی، انہیں شاہین شاہ نے آؤٹ کیا۔ کپتان فاف ڈوپلیسی اور ٹیمبا باووما نے پانچویں وکٹ کے لیے 156 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستانی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔ باووما 75 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ ڈوپلیسی بھی 103 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا شکار بنے، ان کا کیچ بھی سرفراز احمد نے ہی تھاما۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو کوئنٹن ڈی کوک 55 اور فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ فوٹو...

اسٹار فٹبالر کاکا اور لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے

Image
سپر اسٹار کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے —. فوٹو فائل فٹبال کے دو عالمی اسٹار کاکا اور لوئیس فیگو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو  10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد وہ کراچی اور لاہور میں مداحوں سے ملیں گے اور ورلڈ سوکر اسٹارز کا افتتاح بھی اعلان کریں گے۔ ورلڈ سوکر اسٹارز کے دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے ۔   کاکا اور فیگو نے پاکستانی مداحوں کے نام ویڈیو پیغامات بھی بھیجے ہیں۔  کاکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے لیے کافی خوش ہیں وہ یہاں آکر فٹبال کا نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کریں گے جب کہ فیگو کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان آئیں گے، امید ہے کہ 22 کروڑ والی آبادی والے ملک میں فٹبال کا اچھا ٹیلنٹ ملے گا۔  کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او کنور احمر کا کہنا ہے کہ دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت امیج جائے گی۔

امام مسجد کی بیٹی کیلئے پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز

Image
صاحب اسراء پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے صرف 100 میٹر ہی نہیں بلکہ 200 اور 400 میٹر ریس میں بھی سونے کے تمغے حاصل کئے— فوٹو: اسکرین گریب کھیل سے جنون کی حد تک لگاؤ اور ٹیلنٹ ہو تو کھلاڑی منزل پا ہی لیتا ہے، فیصل آباد کے امام مسجد کی بیٹی صاحب اسراء نے اس بات کو عملی طور پر سچ کردکھایا ہے۔ صاحب اسراء پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے صرف 100 میٹر ہی نہیں بلکہ 200 اور 400 میٹر ریس میں بھی سونے کے تمغے حاصل کئے۔ پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ صاحب اسراء نے ڈھائی ماہ پہلے نہ صرف سو بلکہ دو اور چار سو میٹرریس میں بھی طلائی تمغے حاصل کیے۔ صاحب اسراء کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ان کے والد قاری عالم خان مسجد کے پیش امام ہیں۔ قاری عالم خان کا کہنا ہے کہ بیٹی کو دوڑنے کا جنون تھا وہ بہت محنت کرتی ہے، جو بیٹے کیلئے سوچتا ہوں وہی بیٹی کیلئے کیا۔ صاحب اسراء نے اسکول کے زمانے سے ہی ایتھلیٹکس کے کھیل کا انتخاب کیا، ڈسٹرکٹ، صوبائی اور قومی سطح کے بعد اسلامک گیمز اور سیف گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ اسراء نے سو میٹر کا فاصلہ 11 اعشاریہ صفر چھ سکینڈز میں طے کرنے کا ا...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 41 رنز کا ہدف

Image
اسد شفیق اور شان مسعود کے درمیان 132 رنز کی شراکت ہوئی۔ فوٹو: کرکٹ جنوبی افریقا کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور گرین کیپس نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 41 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا لیکن امام الحق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 6 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق کی طرح آؤٹ آف فارم اظہر علی بھی 13 گیندوں پر 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تیسری وکٹ کے لیے شان مسعود اور اسد شفیق کے درمیان 132 رنز کی شراکت نے جنوبی افریقا کی برتری کو ختم کرنے میں پاکستان کی کچھ مدد کی۔ شان مسعود 159 کے مجموعی اسکور پر 61 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہو گئے۔ اپنے پارٹنر کے آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 88 رنز بنا کر فلینڈر کا شکار بن گئے۔ اوپر کی پوزیشن پر مسلسل ناکام ہونے والے فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا تجربہ کیا گیا جو ناکام ثابت ہوا اور فخر زمان انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ربادا کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کی...

امریکا کے بعد چین نے بھی سب سے بڑا غیرجوہری بم تیار کر لیا ویب ڈیسک

Image
04 جنوری ، 2019       چین کے سب سے بڑے بم کو ’ایچ کے 6 بمبور‘ سے نامعلوم مقام پر گرایا گیا— فوٹو: چینی میڈیا  امریکا کے بعد چین نے بھی سب سے بڑا غیر جوہری بم تیار کرلیا۔ چینی سرکاری میڈیا  گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کے سب سے بڑے بم کو ’ایچ کے 6 بمبور‘ سے نامعلوم مقام پر گرایا گیا جس کی ویڈیوز گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھیں۔ اس غیرجوہری بم کو چینی ساختہ ’مدر آف آل بمز‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر چینی دفاعی کمپنی نے جاری کیں۔ امریکا نے ستمبر 2017 میں افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر اسی نوعیت کا بم گرایا تھا۔ 9800 کلو وزنی جی بی یو 43 بی نامی امریکی بم کو 'بموں کی ماں' کہا گیا تھا۔ چینی ماہرین کا کہنا کہ چینی ساختہ ’مدر آف آل بمز‘ کا سائز امریکی بم سے چھوٹا ہے تاہم تباہ کاری کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ ہتھیاروں کی اس دوڑ میں روس بھی سب سے بڑا غیرجوہری بم بنا چکا ہے جسے ’فادر آف آل بمز‘ کا نام دیا گیا۔ x

پاک فوج کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ شامل

Image
ویب ڈیسک   04 جنوری ، 2019         پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز نے اے 100 راکٹ کو مقامی سطح پر تیار کیا ہے— فوٹو: فائل راولپنڈی: پاک فوج کے آرٹلری کور کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ کو شامل کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز نے  اے 100 راکٹ کو مقامی سطح پر تیار کیا ہے۔ پاکستان کاغوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ 100 کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ راکٹ کی آرٹلری کور میں شمولیت کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں سائنسدانوں اور انجینیئرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مقامی سطح پر اے 100 راکٹ تیار کیا جو بلاشبہ پاک فوج کی دفاعی استعداد میں اضافے کا سبب بنے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج مسلح افواج کی قوت میں اضافے کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ درپیش چیلنجز سے نمٹ سکی...

Qualcomm enforces ban to halt some Apple iPhone sales in Germany

Image
A man visits Qualcomm's booth at the Global Mobile Internet Conference (GMIC) 2017 in Beijing, China April 28, 2017. PHOTO: REUTERS Qualcomm on Thursday took steps to enforce a court order banning the sale of some iPhone models in Germany, a move that will likely see Apple pull those iPhone models from its German stores. The US chipmaker posted bonds of 1.34 billion euros (1.21 billion pounds) as part of a legal requirement by a German court, which found on December 20 that Apple had infringed Qualcomm patents on power-saving technology used in smartphones. Apple had earlier said it would pull iPhone 7 and 8 models from its 15 retail stores in Germany when the order came into force. That order took effect when Qualcomm posted the bonds.Apple goes Max, unveils new iPhones Apple declined to comment on Qualcomm’s most recent move on Thursday. The German case is Qualcomm’s third major effort to secure a ban on Apple’s lucrative iPhones over patent infringement allegations after similar...

اسمارٹ فونز کی فروخت کے معاملے میں ہواوے 2018 کی کامیاب ترین کمپنی

Image
رواں برس ہواوے کے 200 ملین اسمارٹ فونز کامیابی سے فروخت ہوئے—۔فائل فوٹو گزشتہ تین برس کے مقابلے میں رواں برس مقبول چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ہواوے نے ایپل اور سام سنگ جیسی نامور ٹیکنالوجی کمپنیوں سمیت دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی ایک  رپورٹ  کے مطابق گزشتہ دنوں ہواوے گروپ نے اعلان کیا کہ رواں برس کمپنی گزشتہ برس سے زیادہ موبائل فونز فروخت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق 2018 میں 200 ملین اسمارٹ فونز کامیابی سے فروخت ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ہواوے ’پی 20‘، ’میٹ 20‘سیریز اور ہونر 10 سیریز فروخت ہوئے۔ کمپنی نے بتایا کہ پی 20 سیریز کو 16 ملین سے زائد صارفین نے خریدا، جن میں نصف تعداد خواتین خریداروں کی تھی، کمپنی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہواوے میٹ 20 سیریز رواں برس کی سب سے بہترین چِپ ثابت ہوئی۔  کمپنی کے مطابق ہواوے نے 2017 میں 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد موبائل فونز فروخت کیے تھے، جبکہ 2018 میں کمپنی نے اس سے زیادہ موبائل فروخت کیے۔ ہواوے نے رواں برس موبائل بنانے والی کمپنیوں میں ایپل سے جگہ چھ...

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 45 رنز سے شکست دے دی

Image
کیویزٹیم کے 372 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان سری لنکن ٹیم 326 رنز بناسکی۔ فوٹو: اے ایف پی ماؤنٹ مونگانوائے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ بے اوول گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کی گئی تاہم مقررہ اوور میں مہمان ٹیم 326 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کشال پریرا نے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 86 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نروشن ڈکویلا 76، گنشکا گناتھیلاکا 43 اور کشال مینڈس 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمس نیشام نے 3، ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی اور لوکی فرگوسن نے 2،2 جب کہ میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 139 گیندوں پر 138 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 73 اور روس ٹیلر 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جیمس نیشام ک...

10,000 GENERAL KNOWLEDGE

Image